رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی غلطیوں کااعتراف کر نا چاہئے،حکومتوں کی ماضی میں کی گئی غلطیوں کا نقصان عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کا اختیار دے دیا جاتا تو ماضی کی پی ٹی آئی کی تمام غلطیوں کی معافی مانگتا۔
گندم کی فی من قیمت میں اضافہ،ملز نے آٹا مہنگا کردیا
نواز شریف،مریم نواز اور دیگر ن لیگی قیادت کی گرفتاریاں سنگین غلطیاں ہیں،مسلم لیگ ن کے اکابرین کی گرفتاریاں اخلاقی اور قانونی طور پر سنگین جرائم تھے۔
مجھے اختیار ہوتا تو مسلم لیگ کی قیادت کی گرفتاریوں پر معافی مانگتا،ماضی میں ن لیگ نے بھی بہت زیادہ غلطیاں کیں۔
