اگست کا مہینہ پاکستان ریلویز پر بھاری پڑ گیا ،رواں ماہ کے پہلے 11 روز میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات رونما ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ، واقعے میں 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید
2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی،8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ ہوئی۔
اسی طرح 9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی، 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی۔
11 اگست گذشتہ رات موسیٰ پاک ایکسپریس کی رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
ترجمان ریلویز کہتے ہیں حادثات کی روک تھام کے لئے کوشاں ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں ٹریک کی بہتری کیلئے کام جاری ہے۔
