مسافر گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قراردیدیا گیا ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور عملہ ہر حال میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں،تمام پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بسیں، کوچز اور دیگر گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
گندم کی فی من قیمت میں اضافہ،ملز نے آٹا مہنگا کردیا
سیٹ بیلٹ شدید دھچکے یا گاڑی کے اُلٹنے پر زخمی ہونے کے خطرے کو کم کرتی ہے ،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سواریوں کیلئےسیٹ بیلٹ نہ ہونے کی صورت میں بس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ،محفوظ سفر کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔
مری ،یوم آزادی تقریبات پر ہنگامہ آرائی سے بچنے کیلئے سیکشن 144 نافذ
سیٹ بیلٹ باندھیں، اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
