کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی لحاظ سے ابھی بہت آگے جانا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی کامیابی ممکن ہے۔ اور صوفیائے کرام نے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈمپر مالکان اور کراچی کے عوام سے کہوں گا احتیاط کریں۔ جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے معاشی لحاظ سے ابھی بہت آگے جانا ہے۔ لوگوں کو قومیت اور سیاسی وابستگیوں میں پھنسایا ہوا ہے۔ جبکہ عام آدمی کے بچوں کو بھی بہترین اور اچھے اداروں میں تعلیم ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں معرکہ حق کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ اور ہم سب کو معرکہ حق کے بعد معرکہ معیشت اور معرکہ امن کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔