بھارتی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے سابق ترجمان یشونت شندے نے بی جے پی کا پول کھول دیا۔
یشونت شندے نے کہا کہ مودی سرکار اور آر ایس ایس دہشتگردی کے سرپرست بن چکے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی بھارت میں دہشتگردی کر کے مسلمانوں پر الزام لگاتی ہے۔
سکیورٹی فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
یشونت شندے نے 2006 میں مہاراشٹر بم دھماکے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں مسلمانوں کو ملوث کیا گیا تھا ، آر ایس ایس نے بھارت میں متعدد بم دھماکوں کی منصوبہ بندی خود کی، تاکہ مسلمانوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک مسجد میں بم بنانے شروع کر دیے، بم بنانے میں اس کے ارکان راکیش ڈھویڈے اور روی دیو ملوث تھے۔ ایس ایس کے ایک رہنما اندریش کمار نے انہیں بھی دہشتگردی میں ملوث ہونے کو کہا تھا۔
