خلیج تعاون کونسل (GCC) نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مستقل قبضے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
لندن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، 466 افراد گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدام ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے میں جاری امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
خلیجی ممالک نے عالمی برادری، خاص طورپراقوام متحدہ اورسلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیرقانونی فیصلے کوروکنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔
GCC نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
