لاہور میں مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ تمام دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔
نئی ریٹ لسٹ کے مطابق چاول کی فی کلو قیمت میں 55 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ روٹی کی قیمت 14 روپے برقرار ہے۔
باسمتی چاول کی قیمت 250 سے 305 مقرر کی گئی ہے۔ دال چنا اسپیشل کی قیمت 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں
دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے سستی، نئی قیمت 410 روپے فی کلو ہو گئی۔
دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے کی بڑی کمی کے بعد 325 روپے فی کلو ہو گئی۔ بیسن 30 روپے سستا، نئی قیمت 270 روپے فی کلو ہوگئی۔
کالا چنا موٹا 20 روپے کمی سے 260 روپے فی کلو پر آگیا۔سفید چنا کی قیمت میں 15 روپے کمی، نئی قیمت 295 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
