سندھ بھر میں 9 اگست کو چھٹی کا اعلان

shah abdul latif

سندھ بھر میں صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری ثقافت سندھ محمد خان کلہوڑو نے بتایا کہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز 9 اگست سے ہوگا، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیر ثقافت نے گورنر سندھ کو عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی ہے، عرس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین، اسکالرز اور شاہ لطیفؒ کے عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔

وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عرس کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے تاکہ تقریب کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں