نیب راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں کی نیلامی ہوئی جن میں سے 3 پراپرٹیز نیلام کر دی گئیں جبکہ3 جائیدادوں کی نیلامی مؤخر کر دی گئی کیونکہ نیب کو مطلوبہ بولی موصول نہ ہوئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق بحریہ ٹاؤن کارومیش مارکی 50 کروڑ 80 لاکھ میں نیلام ہوئی ، بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس پلاٹ نمبرڈی سیون 88کروڑ60لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔
یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیاں متوقع
اسی طرح روبیش مارکی اینڈ لان 50کروڑ83 لاکھ روپے میں بیچ دیئے گئے ،بحریہ ٹاؤن کی 3 جائیدادوں کی نیلامی مؤخر کر دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تین جائیدادوں پر نیب کو مطلوبہ بولی موصول نہیں ہوئی۔
