متحدہ عرب امارات میں یواے ای، پاکستان اور افغانستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تماشائیوں کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
شارجہ کی انتظامیہ نے دونوں ممالک کے تماشائیوں کے لئے الگ الگ اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیاہے۔
سکیورٹی پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے تماشائیوں کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم میں الگ الگ داخلی دروازے اور اسٹینڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انگلینڈ نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مخصوص فارمیٹ کی مخالفت کر دی
ٹکٹوں کی فروخت قومیت کی بنیاد پر محدود کی جائے گی اور سہ ملکی سیریز میں تماشائیوں کو مخصوص نشستوں والے علاقے میں بٹھایا جائے گا تاکہ ماضی کی طرح کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے شروع ہو گی، ایونٹ کا فائنل 7 ستمبر کو دو بہترین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
