وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں۔
حامد یعقوب شیخ سیکریٹری وزارت قومی صحت تعینات کئے گئے ہیں ، حامد یعقوب شیخ کے پاس سیکریٹری ہاؤسنگ و تعمیرات کا اضافی چارج3ماہ تک رہے گا۔
پنجاب میں میٹرک ٹیک کے بعد انٹر ٹیک نظام بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکریٹری وزارت تخفیف غربت تعینات کئے گئے ہیں ، ماجد محسن پنوار اس سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی سی پی تعینات تھے۔
اسی طرح محمد جواد اسحاق کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت سے نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کردی گئی ہیں۔
کراچی ،سرکاری گاڑیوں کی قواعد کے خلاف استعمال کی شکایات پرمحکموں کوانتباہی نوٹسز
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔
