جنوبی کوریا کے مشہوراداکار سونگ یونگ کیو (Song Young-Kyu) جنوبی سیول کے علاقے یونگ اِن میں ایک پارک شدہ گاڑی سے مردہ حالت میں پائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں نے گاڑی میں ایک بے جان شخص کو دیکھ کرفوری طور پرحکام کو اطلاع دی، جس پرپولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔
کورین اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
55 سالہ سونگ یونگ کیو حالیہ دنوں میں ایک تنازع کا شکار تھے انہیں 19 جون کوشراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے (ڈرنک اینڈ ڈرائیو) کے مقدمے میں گرفتارکیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تقریباً 5 کلومیٹر تک گاڑی چلاتے رہے جو کہ جنوبی کورین قانون کے تحت لائسنس منسوخی کے لیے کافی بنیاد بنتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، اداکارکی اچانک موت نے جنوبی کوریا کی شوبزانڈسٹری کوصدمے سے دوچارکردیا ہے۔
