نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری ہے۔
ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین آئندہ برس حج کر سکیں گے، پرائیویٹ آپریٹرز عازمین حج سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے، پرائیویٹ آپریٹرز تنظیم نے عازمین سے متعلق وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم 25 سے 26 ہزار رہ جانے والے عازمین کو آئندہ برس حج پر بھجوائے گی۔
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، آئندہ برس کیلئے پرائیویٹ آپریٹرزاپنے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکیں گے۔
