بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔
برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو قاسم خان اور سلیمان خان نے خصوصی انٹرویو دیا، جس میں قاسم خان نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے۔
قاسم خان نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں اچھے تعلقات تھے، جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان زبردست بات چیت ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دی ہے، علیمہ خان
انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سلیمان خان نے کہا کہ والد سے آخری بار ملاقات 3 سال پہلے ہوئی تھی اور 4 ماہ سے بات بھی نہیں ہوئی، قاسم خان نے اس صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔
