سینیٹ کی پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پرانتخاب ملتوی کردیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری کی خالی نشست پر الیکشن معطل کر دیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے غیرمکمل الیکٹورل کالج کی بنیاد پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
فی تولہ سونا مزید 100روپےسستا ،3لاکھ52ہزار900روپے کاہوگیا
الیکشن کمیشن سینیٹ کی جنرل نشست پرالیکشن کی نئی تاریخ کااعلان بعد میں کریگا،اعجازچودھری کی نااہلی کےباعث خالی نشست پر الیکشن 21اگست کوہوناتھا۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا، پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کا انعقاد نہ کرے۔
پشاور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیئے،دوران سماعت وکیل نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس کے الیکشن کمیشن کو نااہلی کا ریفرنس بھیجا۔
ایک ہفتے میں 12 اشیا سستی ،11 مہنگی،28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام
الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا اور بغیر سنے درخواست گزار کو نااہل کیا،پشاور ہائیکورٹ نے چترال این اے ون سے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔
