واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فٹنس اور غذائیت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت ملک بھرمیں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ صدارتی سپورٹس کونسل کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے جبکہ فٹنس اورنیوٹریشن پروگرامزبھی ازسرِنو بحال کیے جا رہے ہیں۔
مودی سرکار نے بھارتی معیشت تباہ کر دی، راہول گاندھی
انہوں نے کہا کہ ہم امریکیوں کوایک صحت مند اوربھرپورزندگی دینا چاہتے ہیں اورکھیل وجسمانی سرگرمیوں کے فروغ کے بغیریہ ممکن نہیں، نتظامیہ امریکہ کو فٹ اورصحت مند بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کے لئے اسکولوں میں دوبارہ صدارتی فٹنس ٹیسٹ شروع کیا جائے گا تاکہ بچوں اورنوجوانوں میں صحت کے شعورکوفروغ دیا جا سکے۔
تقریب میں معروف امریکی ریسلر ٹرپل ایچ، دیگراتھلیٹس اورکھیلوں کی شخصیات نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اس اقدام کو سراہا۔
