پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے اور باقاعدہ طور پر آپریشن کا آغاز بھی کر چکا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ ہفتے کی صبح چینی وقت کے مطابق 10 بجے صوبہ سیچوان میں واقع شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹرسے لانچ کیا گیا۔
پاک چین دوستی اب زمینی حدود تک محدود نہیں رہی بلکہ خلا کی وسعتوں تک پھیل چکی ہے، احسن اقبال
سیٹلائٹ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تعاون کے تحت تیار کیا گیا ہے جوزمین کے مشاہدے، قدرتی وسائل کی نگرانی، زراعت، ماحولیات، اورقدرتی آفات کی پیش گوئی جیسے شعبوں میں کلیدی کردارادا کرے گا۔
ماہرین کے مطابق سیٹلائٹ کا کامیابی سے مدارمیں داخل ہونا پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے اس سے نہ صرف مقامی ڈیٹا حاصل کرنیکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ قومی سلامتی اورترقیاتی منصوبوں میں بھی مدد ملے گی۔
چینی خلائی ادارے نے لانچ کی کامیابی کودونوں ممالک کے تعاون کی ایک اورروشن مثال قراردیا ہے۔
