اسلام آباد کے پوش علاقے میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اورفوری طورپرکارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی ایئرپورٹ،غیر قانونی سفر کی کوشش ناکام، 7 مسافر آف لوڈ
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عملے کی بروقت اطلاع اورفائربریگیڈ کی مستعدی سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا اورواقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
