نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے بھارتی معیشت تباہ کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹھیک کہا کہ بھارت کی معیشت مردہ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے مودی سرکار نے بھارت کی معیشت تباہ کر دی ہے۔ موڈی نے اڈانی کو نوازا، ملک میں نوکریاں نہیں ہیں اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے اور بیس کیمپ قائم کرنے کا اعلان
راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے علاوہ یہ سب جانتے ہیں کہ بھارتی معیشت مردہ ہے۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حقیقت بیان کی ہے۔
