فرانس اور برطانیہ کے بعد مالٹا نے بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک کا مؤقف مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا حل تلاش کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جب تک فلسطینی ریاست نہیں بنتی، اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعودی عرب
ابیلا کا یہ اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمراور فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
علاوہ ازیں فن لینڈ نے بدھ کے روز اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو فروغ دینے کے لیے فرانس کے اعلان کی حمایت کا اعلان کیا، فن لینڈ کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
