عمران خان کی 9 مئی سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل

imran khan

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پرسماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہو گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا اضافہ کر دیا گیا، تین رکنی بینچ 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور نے عدالت میں سرنڈر کر دیا ، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو مقرر کی گئی تھیں، جس میں جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج عمران خان کی اپیلوں پر سماعت ان کے وکیل سلمان صدر کی استدعا پر 12 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp