ماسکو، روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودف نے کہا ہے کہ ٹرمپ روس کے ساتھ الٹی میٹم گیم کھیل رہے ہیں لیکن روس اسرائیل یا ایران نہیں ہے۔
قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودف نے امریکی صدرٹرمپ کے حالیہ بیان پرشدید ردِعمل دیتے ہوئے نے کہا کہ وہ 50 دن یا 10 دن کی ڈیڈ لائن جیسے بیانات دیتے ہوئے دوباتیں ذہن نشین رکھیں۔
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا دور مکمل
انہوں نے کہا کہ ہرنیا الٹی میٹم ایک دھمکی ہے اورجنگ کی طرف ایک قدم، اگریہ رویہ جاری رہا تو یہ جنگ روس اوریوکرین کے درمیان نہیں بلکہ امریکا کے ساتھ ہوگی۔
روسی قیادت نے امریکی بیانات کوغیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا اور کسی بھی دھمکی کو سنجیدگی سے لے گا۔
