واشنگٹن: امریکا نے اقوام متحدہ کی جانب سے دو ریاستی حل کے موضوع پربلائی گئی بین الاقوامی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ ایک غلط قدم ہے جوحماس جیسے شدت پسند گروہوں کو مزید حوصلہ دیگا اورخطے میں امن کے لئے جاری ہماری سنجیدہ سفارتی کوششوں کونقصان پہنچے گا۔
غزہ میں جنگ بندی اورامداد کی فوری ضرورت پرامریکی صدر اوربرطانوی وزیراعظم کا اتفاق
ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرکام جاری رکھے گا لیکن ایسے پلیٹ فارمزجویکطرفہ بیانیہ کو فروغ دیں ان سے دوری اختیارکی جائے گی۔
امریکی فیصلے پرعالمی سطح پرملے جلے ردِعمل کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے، خاص طورپران ممالک کی جانب سے جو دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔
