سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھیلنا ہے تو ہر ٹورنامنٹ میں کھیلیں، ورنہ نہ کھیلیں، ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ حکومت کرے گی کہ کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔
شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ ڈالا
حکومت بی سی سی آئی سے بات کرے گی اور جو بھی فیصلہ ہوگا، وہی حتمی ہوگا۔ دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کی حمایت کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لئے ٹھیک ہے، پہلگام جیسا واقعہ نہیں ہونا چاہئے، کھیل جاری رہنا چاہئے۔
