کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان تین الگ الگ مقابلوں کے دوران تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کے ساتھی موقع سے فرارہو گئے۔
پولیس نے گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی، پہلا مقابلہ قائدآباد کے علاقے احسن گراؤنڈ کے قریب ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
کراچی کے ماہی گیروں کی کشتی گوادرمیں ڈوب گئی، 5 لاپتہ
پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ اورشہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
دوسرا مقابلہ ابراہیم حیدری کے ریڑھی روڈ پر پیش آیا، جہاں بھی ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا، اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تیسرا مقابلہ سکھن تھانے کی حدود میں روڈ نمبر 11 کے قریب ہوا، جہاں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم کوگرفتارکیا جبکہ دوسرا فرارہو گیا، ملزم سے اسلحہ، نقدی اورموبائل فونزبرآمد ہوئے۔
