اسلام آباد، پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اوراسرائیل کی غیر قانونی قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔
دفترخارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ خطے میں امن اوراستحکام کو سنگین نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ وہ فوری طورپرکارروائی کرے اوراسرائیل کوان اقدامات پرجوابدہ ٹھہرائے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
