اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، صدر مملکت
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساتوں سینیٹرز جنرل نشست پر خیبر پختونخوا سے منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق منتخب ارکان سینیٹ کی مدت 8 اپریل 2030 کو مکمل ہو گی۔
