رحیم یار خان: پولیس نے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغویوں کوتھانہ احمد پورلمہ کی حدود سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورمؤثرحکمت عملی کے ذریعے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا اورمغویوں کوبحفاظت بازیاب کرایا۔
وزیر اعظم نے سیف سٹی کے منصوبے “پولیس اسٹیشن آن وہیلز” کا افتتاح کر دیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے مغویوں کی بحفاظت بازیابی پررحیم یارخان پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں۔
