گلگت بلتستان کی شاہراہ بابوسرٹاپ پرسیلابی ریلوں کے باعث پھنسے 250 سے زائد سیاحوں کوبحفاظت ریسکیوکرلیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق مزید 10 سے 15 افرادلاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، چلاس شہرمیں سیاحوں کیلئے مفت رہائش کا انتظام کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ جی بی کی ہدایت پرتمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائیگا۔
محکمہ موسمیات کی موجودہ بارشوں کا اسپیل مزید 3 روز جاری رہنے کی پیشگوئی
ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق استورکےعلاقہ بولن میں سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے اورنقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، رات کی تاریکی اورخراب موسم کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ دیامرکےعلاقہ تھوراورغذر کے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں تیزکردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنراستورسمیت تمام اداروں کوالرٹ کردیا گیا ہے۔
