لاہور: سینئرسیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
میاں اظہرماضی میں گورنر پنجاب اوررکن قومی اسمبلی کے عہدوں پر بھی فائز رہے ان کے انتقال پرسیاسی، سماجی اورعوامی حلقوں نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔
سعودی شہزادہ ولید بن خالد بن طلال 20 سال تک کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق گورنرکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملکی سیاست میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
