نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقات کی جس میں عالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کثیرالجہتی نظام کے فروغ پر زور دیا۔
اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لئے نیویارک پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ رویے اورغلط معلوماتی مہم پرشدید تشویش ہے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ملاقات میں “پیکٹ فار دی فیوچر” اور “یو این 80” مہم کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کو مزید مؤثر، فعال اور جامع ادارہ بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔