پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین (پی ٹی آئی پی) میں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشست ایک اور امیدوار دو پارٹیاں تھیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ٹاس کرانے کا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی پی کی جانب سے خاتون صومی فلک ناز اور اے این پی کی جانب سے شاہدہ بی بی مخصوص نشست کی امیدوار تھیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ہونے والا ٹاس اے این پی نے جیت لیا۔ اور شاہدہ بی بی خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشست کی رکن کی نشست کے لیے کامیاب قرار دی گئیں۔
نشست کی کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 4 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، گورنر خیبر پختونخوا
صوبائی اسمبلی میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کی 18، مسلم لیگ ن کی 17، پیپلزپارٹی کی 10،اے این پی کی 4 اور پی ٹی آئی پی کی 3 نشستیں ہو گئیں۔
