چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف صرف اداروں کی نہیں، انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف سرحدوں کا پابند نہیں، یہ انسانی وقار اور امن کا ستون ہے، دنیا کو درپیش مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار
انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی جدوجہد میں پاکستانی عدلیہ دنیا کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے چیلنجز کا سامناہے ،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قانون کی بالا دستی ضروری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی انصاف کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل کریمنل کورٹس کے کردار کو سراہتے ہیں۔
