انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران حاضر ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں جبکہ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے سردار مصروف خان، مرتضیٰ طوری اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔
26 نومبر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر واضح مؤقف پیش کیا جائے تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے جس کے بعد سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
