سیول، جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کانگ سیوہا 31 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔
کورین میڈیا کے مطابق اداکارہ کانگ سیوہا معدے کے کینسر میں مبتلا تھیں اورانتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے۔
بچن میں سمجھ نہیں تھی، اب بولنے کا وقت ہے، ماہا حسن
اہلِ خانہ نے بتایا کہ انتقال کیموتھراپی کے دوسرے مرحلے کے دوران طبیعت خراب ہونے سے ہوا،انکی ایک دوست نے سوشل میڈیا پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “اتنی تکلیف میں بھی وہ دوسروں کی فکرکرتی تھیں۔”
انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی فلم “مینگ نئے ان” کی شوٹنگ مکمل کی تھی، جس میں وہ مرکزی کردارادا کررہی تھیں، ان کی وفات پرکورین شوبزانڈسٹری اورمداح افسردہ ہیں۔
