اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اہلیت سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ جمشید دستی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ریفرنس منظور کر لیا گیا۔
جمشید دستی کی نااہلی کی 2 درخواستیں الیکشن کمیشن نے منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کا مزید 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی تعلیمی اسناد بھی جعلی قرار دے دی گئیں۔
