پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے مینجمنٹ نے 25 کھلاڑیوں کو پول بنا لیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اس پول میں لیئرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ تک ان 25 کھلاڑیوں کو ہی کھیلتے دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی پرفارمنس کسی کو گنوانے کی ضرورت نہیں وہ پاکستان کے ایک اہم پلیئر ہیں۔
انھوں نے کہا اگر ہم ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے تو ٹیمیں ہمارے ساتھ زیادہ ٹیسٹ کھیلیں گی، ابھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سامنے ہے اس لیے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا چاہ رہے ہیں۔
ٹیم میں محمد نواز کی غیر متوقع شمولیت کے سوال پر سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاداب کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے نواز کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کو شاداب کے ری پلیسمنٹ کی تلاش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرفارمنس اوپر نیچے ہوتی ہے کھلاڑی کی صلاحیت کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔
سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے میچز کی کنڈیشنز کو ذہن میں رکھ کر ہی کراچی میں کیمپ لگایا گیا کیوں کہ یہاں اسپن کی اچھی کنڈیشنز تھیں۔ ہم مستقبل کی سیریز کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں۔
بولے کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ آگے کی سیریز میں کپتان ہوں گا یا نہیں، میرا فوکس جو سامنے ہوتا ہے اس پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھنا ہے کہ سیریز میں اپنے پلیئرز کی بہترین کارکردگی کیسے لینا ہے۔
