وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ ہوا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، ان سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن سے متعلق گفتگو ہوئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے اپنی گزارشات مولانا فضل الرحمان کے سامنے رکھی تھیں، انہوں نے ہماری گزارشات پر اپنی رائے کا اظہار کیا،ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ مل کر ووٹ کا استعمال کیا جائے۔
پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کو پارٹی سے نکال دیا
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کی خواہاں ہے تو رویہ بھی تبدیل کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج اور دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہوگا، پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ ہواتوقانون اپنا راستہ اپنائے گا۔
