امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔
ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے۔ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
پاک امریکا تعلقات کا نیا دور اقتصادی تعاون اورعلاقائی استحکام سے جڑا ہے، پاکستانی سفیر
یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہے ہیں جو ناممکن لگتے تھے۔
امریکی حکام نے کہا تھا کہ سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شمولیت کے لیے راضی ہو چکا ہے مگر کچھ رکاوٹیں پیش آنے سے معاملات زیر التوا ہیں۔
