پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 20 جولائی سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہو گئے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔
میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، رائٹس کی 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی، نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔
پاکستان آج انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کا فائنل جاپان سے کھیلے گا
بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ پیشکشیں احمقانہ تھیں ، کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا، بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ بی سی بی بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔
