فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی تشویشناک ہے۔
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا کہ یورپی یونین کواس کے خلاف فوری اورمؤثر ردعمل کی تیاری کرنی چاہیے۔
ٹرمپ کا یورپی یونین پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن کو یورپ کے اقتصادی مفادات کے دفاع میں مضبوط مؤقف اختیار کرنا ہوگا اوراگر امریکہ نے تحفظاتی اقدامات دوبارہ اپنائے تو یورپ کو بھی تجارتی توازن برقراررکھنے کیلئے سخت فیصلے لینے ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی صنعت اوربرآمدات کے تحفظ کے لیے بروقت فیصلے ناگزیر ہیں، یورپی یونین کے رہنما ٹیرف کی ممکنہ پالیسی پرجلد مشاورت کریں گے۔
