واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین پر ٹیرف کا نفاذ یکم اگست سے ہو گا۔ اور میکسیکو پر بھی 30 فیصد ٹیرف اچھا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ میکسیکن مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ بھی یکم اگست سے ہو گا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا۔ اور یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس میں امریکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے، ٹرمپ
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم بس یہ کہنے جا رہے ہیں کہ باقی تمام ممالک کو بھی ٹیکس دینا ہو گا۔ چاہے وہ 20 فیصد ہو یا 15 فیصد۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 سے زائد ممالک کو خطوط میں آگاہ کر چکے ہیں۔ کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کی جائیں گی۔
