لاہور میں ایک خاتون کی جانب سے پالتو جانوروں کے ساتھ بے رحمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔
اے ایس پی سٹی بانو نقوی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خاتون کے گھرپرچھاپہ مارا، کارروائی کے دوران متعدد جانور پولیس کو خراب حالت میں ملے جنہیں فوری طورپرتحویل میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
ملک میں 10 ارب روپے کا آن لائن فراڈ سامنے آ گیا
اے ایس پی بانو نقوی کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن متاثرہ محسوس ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے مینٹل اسائلم منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کیا اور شہریوں نے جانوروں کے تحفظ کے لیے مؤثرقانون سازی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اورجانوروں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
