یمن کے قریب حوثی جنگجوؤں کے حملے میں ایک کارگو بحری جہاز ڈوب گیا، جس پر 25 افراد سوار تھے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 6 کو امدادی کارکنوں نے بحفاظت نکال لیا، 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی، 2300 افراد ہلاک
حوثی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ جہاز کے بعض عملے کے افراد ان کی حراست میں ہیں، حملہ اسرائیل جانے والے جہاز پر کیا گیا اور یہ کارروائی فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے طور پرکی گئی۔
حملے میں بغیر پائلٹ کشتی اورمیزائلوں کا استعمال کیا گیا، امریکی مشن نے حوثیوں سے زیرِ حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، رواں ہفتے یہ اسرائیل سے منسلک بحری جہاز پر دوسرا حملہ ہے۔
