راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی کو سوئی گیس کا 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل موصول ہوا جس پر شہری نے شدید احتجاج کیا۔
متاثرہ صارف کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہے اتنی بڑی رقم کیسے ادا کرے گا؟ گزشتہ چارماہ سے بل ادا نہیں کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ غیرمعمولی بل جاری کیا گیا۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی ہو گئی
محکمہ سوئی گیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ معاملہ ان کے نوٹس میں آ چکا ہے اورابتدائی طور پر بل میں کمپیوٹر کی غلطی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمانہ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اوراگرغلطی ثابت ہوئی تو بل کو فوری طور پر درست کردیا جائے گا۔
