سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابق ٹوئٹر) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکا رینو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق لنڈا نے اپنے استعفیٰ کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی۔
جنوبی کوریا کی عدالت کا سابق صدر یون سوک کی گرفتاری کا حکم
لنڈا یاکا رینو نے مئی 2023 میں سی ای او کا منصب سنبھالا تھا اور انہیں ایلون مسک نے ادارے کے انتظامی امور کے لیے منتخب کیا تھا تاکہ وہ کمپنی کے تجارتی پہلو کو سنبھال سکیں۔
ذرائع کے مطابق ایکس انتظامیہ نئے سی ای اوکے انتخاب کے لیے مشاورت کررہی ہے جبکہ صارفین اورماہرین استعفیٰ کو کمپنی کی پالیسیوں سے جوڑکردیکھ رہے ہیں۔
