لندن: یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی سے 10 دن میں 2 ہزار 300 اموات ہو گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ میں گرمی کی شدت سے ہونے والی ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ جبکہ 15 سو اموات براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں۔
یورپ میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد گرمی کا شکار ہوئے۔ گرمی کی شدت سے 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانوی وزیر خارجہ
اٹلی کے شہر میلان میں 317 اموات براہ راست موسمیاتی تبدیلی سے ہوئیں۔ اور لندن میں 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق کرہ ارض میں شدید گرم موسم کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے۔ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر فوری قابو نہ پایا گیا تویہ خاموش قاتل مزید زندگیاں نگلتی رہے گی۔
