اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ثمر بلور نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں نے چند دن پہلے رابطہ کیا تھا، ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے لئے بلایا تھا۔
خیبر پختونخوا حکومت کا امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اے این پی چھوڑنے کی وجہ ذاتی وجوہات ہیں،تبصرہ نہیں کرنا چاہتی،فیملی مصروفیات ہیں،جلد باقاعدہ اعلان کروں گی، وہ اے این پی کی سیکرٹری اطلاعات اور ایم پی اے رہ چکی ہیں۔
ثمر ہارون بلور اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کی بیوہ ہیں، وہ 2018 میں ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں۔
واضح رہے کہ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
