امریکی ڈسٹرکٹ جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن سے متعلق اقدامات کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج نے قراردیا کہ پناہ کی درخواست دینے والے افراد کے حقوق محدود کرنا صدر کا یکطرفہ اختیار نہیں ہو سکتا۔
باراک اوباما کی میڈک ایڈ بل پر شدید تنقید، صحت سہولیات متاثر ہونے کا خدشہ
فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر نے عدالتی اقدام پر سخت تنقید کی ہے اور کہا کہ اگر امریکا کی خودمختاری بحال نہ کی گئی تو مغربی دنیا بھی محفوظ نہیں رہے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ پناہ کے متلاشی لاکھوں افراد کے لیے ریلیف ثابت ہو سکتا ہے تاہم سیاسی حلقوں میں اس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، معاملہ اب اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔
