اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے پارٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے اراکین کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں حالیہ مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے اور اس کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل، پارلیمانی حکمت عملی اور اتحادیوں سے روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے مؤقف کو مزید مؤثرانداز میں پیش کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کرے گی جبکہ قانونی ٹیم کی بریفنگ بھی متوقع ہے۔
